16 اکتوبر 2017 - 15:06
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر روس کا دورہ ناتمام چھوڑ کر بغداد پہنچ گئے

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری صوبہ کرکوک کے مسئلہ کے پیش نظر روس کا دورہ ناتمام چھوڑ کر بغداد پہنچ گئےہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرسلیم الجبوری صوبہ کرکوک کے مسئلہ کے پیش نظر روس کا دورہ ناتمام چھوڑ کر بغداد پہنچ گئےہیں۔ سلیم الجبوری کے دفتر کے بیان کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر روس کا دورہ ناتمام چھوڑ کر عراق پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملکر کرکوک کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

.......

/169